ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چین سے لائے گئے ہندوستانیوں کو 14دن تک خصوصی کیمپ میں رکھا جائے گا

چین سے لائے گئے ہندوستانیوں کو 14دن تک خصوصی کیمپ میں رکھا جائے گا

Sun, 02 Feb 2020 12:29:35    S.O. News Service

نئی دہلی،2/فروری  (ایس او نیوز/ایجنسی)کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے چین سے خصوصی طیارے سے وطن لائے گئے ہندوستانی شہریوں کو 14دن تک دہلی میں بنائے گئے خصوصی کیمپوں میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا جائے گا اور گھر نہیں جانے دیا جائے گا-وزارت صحت نے آج بتایا کہ چین سے آنے والے شہریوں کے لئے دہلی میں دو خصوصی کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں انہیں دوسرے لوگوں سے الگ رکھا جائے گا- ایک کیمپ مانیسر میں بنایا گیا ہے جس کی دیکھ ریکھ مسلح افواج طبی سروس کی طرف سے کیا جا رہا ہے -وہاں مردوں کو رکھا جائے گا- دوسرا کیمپ چھاولا کیمپ میں بنایا گیا ہے جس کی دیکھ ریکھ آئی ٹی بی پی کے ذریعہ کی جا رہی ہے اور وہاں خواتین کو رکھا جائے گا-کل 366لوگوں کو نکالنے کے لئے ایئر انڈیا کا خصوصی طیارے آج ممبئی سے روانہ ہوکر دہلی کے راستے چین کے ووہان شہر پہنچ چکا ہے - ہوائی جہاز کے آج رات دو بجے دہلی واپس پہنچنے کی توقع ہے - ووہان سے نکالے جانے والے شہریوں میں تقریباً280مرد اور تقریباً90خواتین ہیں -وزارت نے بتایا کہ وائرس کے انفیکشن کے بعد علامات سامنے آنے میں 14دن کا وقت لگتا ہے - لہٰذا چین سے لوگوں کو وطن لانے کے بعد براہ راست کیمپوں میں بھیج دیا جائے گا جہاں انہیں ڈاکٹروں کی باقاعدہ نگرانی میں رکھا جائے گا- اگر کسی شخص میں نوول وائرس کی علامات پائی گئیں تو اسے اسپتال میں داخل کرایا جائے گا-


Share: